عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال، سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

آئینی درخواست قاضی محمد سلیم نامی شہری نے دائر کی،درخواست میں وفاق پاکستان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا حکم دے، عام انتخابات کے فوری بعد پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا کوٹہ کا تحفظ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close