اسلام آباد(پی این آئی)بلاول کی تنقید کا ہدف عمران کم ، نواززیادہ کیوں ؟ پیپلز پار ٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر داری نے مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کو 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات سے قبل مباحثے کا چیلنج دیکر انتخابی مہم کو نیا اور دلچسپ رخ دیدیا ہے، دیکھنا ہے نوازشریف چیلنج قبول کرتے ہیں یا نظر انداز. تجزیئے میں رانا غلام قادر نے لکھا کہ بلا ول نےپہلے منشور پر فوکس کیا اب مخالفین پر تنقید کرتے ہیں ، پی ٹی آئی ووٹرز کو متوجہ کرنے کیلئے تنقید کا ہدف عمران کم ، نواززیادہ، نوازشریف براہ راست تنقید سے گریز کرتے ہیں ،
بیان میں انہوں نے کہا میں مسلم لیگ( ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8فروری سے پہلے کسی بھی وقت اور کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کرلیں، عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونیوالے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصو بوں بارے اہم نکات بیان کرتے ہیں،ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کیلئے ووٹرز کو یہ آ گاہی بہت ضروری ہے،بلاول بھٹوکے چیلنج سے پاکستان میں الیکشن کی ایک نئی روایت جنم لے گی البتہ ابھی اس پر نواز شریف کا ردعمل آ نا باقی ہے کہ وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نظر انداز، مریم نواز نے کہا ہے ایک صوبے میں 15 سال حکومت کرنیوالی پارٹی کے پاس بتانے کیلئے15 منصوبے نہیں ہمارے پاس اتنے پروگرام ہیں بتانے کیلئے کہ تنقید کا وقت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں