مریم نواز سندھ میں اپنے 15 امیدوار بتا دیں، بڑا چیلنج

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے چیلنج کیا ہے کہ مریم نواز سندھ میں اپنے 15 امیدوار بتا دیں۔۔۔آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کا سندھ سے صفایا ہو جائے گا۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مریم نواز سندھ میں اپنے 15 امیدوار بتا دیں۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کو تو سندھ میں امیدوار ہی نہیں ملے، مریم نواز سیاسی تنقید ضرور کریں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو تو امیدوار ہی نہیں مل رہے تھے۔۔۔۔ مختلف جماعتوں سے مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔۔۔۔ ہماری مخالف جماعتوں کو پتہ ہے کہ وہ مل کر ہمیں ہرا نہیں سکتے۔۔۔۔۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے خیر کی توقع نہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کا حشر نشر کر دیا، ہمیں یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کی خدمت کی ہے، کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے، پی پی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، پی پی انتخابی مہم میں بھی لیڈ کر رہی ہے، رؤف صدیقی کو دعوت دیتا ہوں کہ لوگوں سے پوچھیں کام ہوا کہ نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close