ن لیگ کا منشور نقالی کا شکار قرار دے دیا گیا

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کا منشور نقالی کا شکار قرار دے دیا گیا۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مسلم ن لیگ کے جاری منشور پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسلم لیگ ن کا منشور نقالی کا شاہکار ہے‘۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی کی طرح آج بھی دھڑلے سے غلط بیانی کی۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے کے بعد نواز شریف نےاے آر ڈی سےچھلانگ لگائی، ن لیگ جھوٹ بولتی رہی کہ نواز شریف نےپرویز مشرف سےڈیل نہیں کی۔رہنما پی پی نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2007 کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی،

2008 کے انتخابات کے بائیکاٹ کامطلب پرویز مشرف کو مضبوط کرنا تھا، لگتا ہےنواز شریف نےابھی تک میثاق جمہوریت کو سمجھا ہی نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ کون تھا جو سنی سنائی کہانی پر کالا کوٹ پہن کر عدالت پہنچ گیا تھا؟، 2014 کے دھرنے میں آصف زرداری نے نواز شریف کی حکومت بچائی۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاستدان نے کہا تھا نوازشریف مشکل میں پاؤں اور مشکل سے نکلنے پر گریبان پکڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اقتدار میں لایا گیا تواسحاق ڈار پھر عوام کاخون نچوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close