فرد جرم کے لیے 10 فروری کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مالی فراڈ کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔۔۔۔سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف مالی فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10 فروری کی تاریخ مقرر کی۔۔۔۔ عدالت میں فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے، جج محمد سہیل نے کہا کہ آج فرد جرم کی کارروائی شروع کردیتے ہیں، اس پر وکیل قیصر امام نے کہا کہ میں نے ابھی کیس لیا ہے، فائل دیکھنے کے لیے وقت درکار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close