لاہور(پی این آئی)ن لیگ اور پی ٹی آئی فارغ، چونکا دینے والا انکشاف۔۔۔۔۔۔۔سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ پیپلزپارٹی کیساتھ تھوڑا بہت مک مکاکررہی ہے،کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ن لیگ عام انتخابات میں سو فیصد سیٹیں لے جائے۔سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نےکہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی گیم ہمیشہ آن رہتی ہے،وہ کبھی اپنے سارے پتے نہیں پھنکتے،آخری وقت تک وہ اپنے پتے پھکنتے رہتے ،انھیں کبھی پیسے خرچ کرنے کی فکرنہیں رہتی،وہ لمبے پیسے لگاکرڈیلزکرتے ہیں،وہ ایک ڈیل میکر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کیساتھ لوگ خوشی سےڈیل کرتےہیں،انکی نسبت باقی سیاستدانوں کی ڈیلز اورہوتی ہیں ،کیونکہ وہ پیچھے ہٹ جاتےہیں۔لیکن زرداری صاحب پیسہ بھی رکھتے ہیں اور ڈیل بھی کرتے ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس بارآصف علی زرداری صاحب نے پنجاب میں پیسے لگانے کا سوچا ہے،انھیں سندھ میں پیسے لگانے کی ضرورت نہیں ہے،،کیونکہ جب انکی حکومت آتی ہے تو پیسے تو آہی جاتے ہیں۔پنجاب میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سےانھیں جیب سے پیسےخرچ کرنے پڑتےہیں۔اس دفعہ جس طرح سے پیپلزپارٹی پنجاب میں پیسے لوٹا رہی ہے میں نے کبھی پہلے ایسا نہیں دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زداری کا خیال تھاکہ ن لیگ سے لوگ کافی بیزارہیں تو انکےلوگوں کو کھینچنےکی کوشش کی جائے،لیکن انہوں نےدیکھاکہ عمران خان کیخلاف جو پورا محازبنا ہوا ہےاس میں جو فائدہ ہورہا ہےوہ ن لیگ کا ہورہا ہے۔اس میں یہ بھی ایک تاثر ہےکہ اسٹبلشمنٹ جو ہےوہ ن لیگ کیساتھ کھڑی ہے،توشاید پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ توڑنےمیں کامیاب نہ ہوسکے،کیونکہ ن لیگ کاووٹ 30 سال میں بنا ہے،انکے ڈیپ روٹس ہیں۔تو اب پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کا نشانہ آزاد امیدوار ہیں،کہ انکو توڑا جائے،تاکہ ووٹنگ گراونڈ میں ان سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں