تحریک انصاف کو زور کا جھٹکا، پیپلزپارٹی نے بڑی وکٹیں گرا دیں

حیدرآباد (پی این آئی) حیدرآباد کے حلقہ این اے 218 اور پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد کے حلقہ این اے 218 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محرم خان پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے، ساتھ ہی پی ایس 61 سے پی ٹی آئی کے امیدوار انور جتوئی بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وہ محرم خان اور انور جتوئی کا پیپلز پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close