اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی پرویز شوکت انتقال کر گئے۔پرویز شوکت راولپنڈی میں مقیم تھے۔
ان کی ورکنگ جرنلسٹس کے حقوق کے لئے جدوجہد کئی دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے صحافتی زندگی کا بیشتر حصہ روزنامہ جنگ کے ساتھ رپورٹر کی حیثیت سے کام کرتے گزارا۔ وہ پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے روح رواں تھے اور اس کے ساتھ تقریباً ہر حیثیت میں کام کرتے رہے۔ پیشہ ور صحافیوں کو خصوصی ویج ایوارڈ دلوانے کی جدوجہد میں پرویز شوکت نے مرکزی ستون کا کردار ادا کیا۔ پرویز شوکت روزنامہ جنگ کی یونین کے متعدد عہدوں پر کئی بار منتخب ہوئے۔ وہ (سابقہ)راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کی سیاست میں بھی ایک مستقل ستون کی حیثیت سے سالہا سال تک ایستادہ رہے، بعد ازاں نیشنل پریس کلب کی بنیاد رکھنے میں انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں