سوات ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے مرکزی رہنماء محمود خان نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے نام پر ووٹ لینا چاہتے ہیں۔
اے آروائی نیوز کے مطابق مرکزی رہنماء پی ٹی آئی پی محمود خان نے سوات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی بات ہوگی تو وہ میں کروں گا، اگر بلا میدان میں ہوتا تو میں بھی الیکشن نہیں لڑتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کے نام پر ووٹ لینا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ووٹ کے نام سے جیل سے نہیں نکلے گا۔آزاد امیدوار بانی پی ٹی آئی کی باتیں کرکے جیبیں بھرنا چاہتے ہیں۔ آزاد امیدواروں نے کروڑوں روپے دے کرپی ٹی آئی سے ٹکٹ لئے ہیں۔
مزید برآں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے اکوڑہ خٹک کے نواحی علاقہ میاں رضوان کلے میں میاں نگیال کاکاخیل کے حجرے میں ایک بڑے شمولیتی تقریب و عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالف امیدواروں کے پاس نہ کوئی منشور ہے اور نہ عوامی فلاحی پروگراموں کیلئے کوئی خاطر خواہ منصوبہ ، ان کو پرویز خٹک فوبیا ہو گیا ہے ان کے انتخابی مہم کے دوران تقریر پرویز خٹک سے شروع ہو کر پرویزخٹک پر ہی ختم ہوتی ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ میرے مخالفین میری عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں