ن لیگ کا منشور تیار، کب پیش کیا جائیگا؟

لاہور( پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا منشور تیار ہوگیا، کل جاری ہوگا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کل باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منشور کمیٹی کے چئیرمین عرفان صدیقی، احسن اقبال اور دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close