الیکشن سے قبل ن لیگ کا عوام کیلئے بڑااعلان

لاہور( پی این آئی)مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ہاؤسز کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 119،این اے 124،این اے 126،این اے 127 کے صوبائی حلقوں اور یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ہاؤس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔مسلم لیگ ہاؤس کے قیام کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل اور سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ عوامی جماعت ہے اور خدمت کی سیاست کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کردار ادا کررہی ہے۔اہلیان لاہور 8 فروری کو کرسی کے نشان پر مہر لگا کر ہماری خدمت کی گواہی دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close