سیاسی جماعت کا امیدوار جس نے ووٹ نہ دینے پر شہریوں کو پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

سانگھڑ (پی این آئی) پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما نے ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 40 سے امیدوار فضل اللہ پیچوہو نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز ان کو الیکشن کے دن 12 بجے تک ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئیں ورنہ جام صاحب مائنر بند کر دیا جائےگا۔انہوں نے ووٹرز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جام صاحب مائنر بند ہو گا تو انہیں ووٹ نہ ڈالنے والوں کا پانی بھی بند ہو جائے گا۔ اگر ووٹرز کو امیدوار کی شکل نہ بھی پسند ہو تو بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ ڈال دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close