حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کیا جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ کشمیر ایک دن بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد ہو کر رہے گا اور کشمیریوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ پاکستان اس حوالے سے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں