بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی سینیٹر کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

لاہور(پی این آئی) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے حق میں دستبردار ہونے والے پی ٹی آئی سینیٹر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے رہنما پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

 

 

پی ٹی آئی سینیٹر اور امیدوارقومی اسمبلی 194سیف اللہ ابڑوالیکشن مقابلےسے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات ہوئی۔سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔دونوں میں اتفاق ہوا کہ ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔ بلاول بھٹوکی طرف سے حمایت پرشکریہ اداکیاگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوکی طرف سے سیف اللہ ابڑوکوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔سیف اللہ ابڑو نے بلاول بھٹوکی پیشکش پرجواب دیا کہ دوستوں سے مشاورت اورمناسب وقت پرفیصلہ کروں گا۔

 

 

مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنا بہترنہیں سمجھتا۔قبل ازیں بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں ہے اس وقت وہ سوائے پیپلزپارٹی کے اور کوئی بات نہیں کر رہے، اگر کوئی پارٹی ان انتخابات میں سنجیدہ ہے تو ہو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کے پی، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کنونشن اور جلسے منعقد کئے ہیں، اس کے مقابلے میں مخالفین اپنے گھر ہی سے نہیں نکلے۔ انہوںنے کہاکہ اگر شیر شکار کرنے نہیں نکل رہا ہے تو اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ وہ کسی اور اس کے لئے شکار کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، ان کے پاس اپنی پارٹی کا منشور تک نہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ان کا منشور ابھی تیار ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close