ن لیگ نے کن حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا؟

لاہور(پی این آئی)ن لیگ نے کن حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا؟مسلم لیگ ن نے پشاور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن نے پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 پر جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پی کے 73 سے ن لیگ کے امیدوار فضل اللّٰہ جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار اللّٰہ نے کہا ہے کہ دونوں حلقوں پر جے یو آئی کی مکمل حمایت کریں گے۔

این اے 28 پر جے یو آئی کے ارباب نور عالم اور پی کے 73 پر مولانا عبدالحسیب حقانی امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close