اسلام آباد(پی این آئی)مجھے ایڈز کے مریضوں والےو ارڈ میں بند رکھا ہے، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما کا انکشاف۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنماحلیم عادل شیخ نے آج پیشی کے موقع پر کہا کہ مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا ہوا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں حلیم عادل شیخ پیش ہوئے۔حلیم عادل شیخ نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق جیل میں جو سہولت فراہم کرنی چاہیے وہ نہیں دی جارہی، میرے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کے قانون، نظام اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں