اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے 11 ممالک کے ساتھ دہشت گردی اور سنگین وارداتوں کے ملزمان کے خلاف قانونی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 11ممالک کے ساتھ باہمی بنیادوں پر معاونت دینے اور لینے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو بدنام کرنے میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف بھی اسی بنیاد پرکارروائی ہوگی، امریکا، برطانیہ اور روس کو مطلوب پاکستانی ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔پولینڈ، میکسیکو اور ترکی کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مابق پاکستان میں دہشت گردوں کو فنڈنگ میں ملوث ملزمان کےخلاف افغانستان سے قانونی تعاون لینے اور متحدہ عرب امارات سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینےکی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینےکی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ ان ممالک سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث باہمی بنیادوں پر قانونی تعاون لینے اور دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں