اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کی تیاریوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ہی اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ شہر کے مخصوص علاقوں ریڈ زون، جناح ایونیو، کشمیر ہائی وے پر جلسے جلوس کا انعقاد بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ شہر بھر میں وال چاکنگ، پمفلٹس کی تقسیم، قرآنی آیات کی بینرز پر چھپائی بھی روک دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں