امیدواروں کو الیکشن میں بیٹھنےکیلئے دھمکایا جا رہا ہے،بڑا انکشاف

ملتان (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ہمارے امیدواروں کو الیکشن میں بیٹھنےکے لیے دھمکایا جا رہا ہے، ہماری طاقت کو نہ للکارا جائے، ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچاسکےگا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری طاقت کے بارے میں پوچھنا ہے تو فتنے سے پوچھو جو ختم ہو چکا ہے، امن نہیں ہو گا تو معیشت بھی نہیں چلےگی، پی ٹی آئی کو ملک پر مسلط کیا گیا تاکہ معیشت کو زمین بوس کیا جائے، آج نہ امن ہے اور نہ ملک کی معیشت چل رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت اور کوئی پاکستانی سوچ سمجھ کر ملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، سوائے ایک فتنے کے جو ملک کو معاشی لحاظ سے تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آیا تھا، ملکی معیشت کو ساڑھے تین سال باقاعدہ منصوبہ بندی سے گرا یاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close