آزاد اُمیدواروں کے دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے دعوے کیوں کیے جارہے ہیں؟ سینئر صحافی نے وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی روف کلاسرا کے مطابق ایک حکمت عملی کے تحت کہا جا رہا ہے کہ آزاد امید دوسری جماعتوں میں شامل ہو جائیں گے تاکہ پی ٹی آئی کا ووٹر بددل ہو جائے، بار بار مختلف رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی وفاداری پر سوالیہ نشان لگا کر جان بوجھ کر تحریک انصاف کے ووٹر کو مایوس کر کے گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

 

 

دوسری جانب فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے ، الیکشن کو ہمیشہ پی آئی اے کی فلائٹ سے تشبیہ دیتا رہا ہوں ، اب جہاز کا ایک انجن اسٹارٹ ہو گیا ہے دوسرے پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے عام انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لگے گی ، یہاں پر کوئی اصول کی سیاست کرنے نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ریس میں اکیلی دوڈ لگانے آئی ہے، انتخابات کے بعد شارٹ ٹرم حکومت کیلئے اتحادی حکومت بنے گی ، لانگ ٹرم حکومت کیلئے آصف زرداری کو مائنس نہیں کیا جا سکے گا اور لانگ ٹرم کا مطلب زیادہ سے زیادہ 2سال ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ مجھے تک 20سے 24ماہ سے قبل پٹاخہ پھوٹتا نظرآ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں پاکستانی سیاست اور ساستدانوں پر حیران ہوں ، 2،3ہیرو ہیں، وہی گھوم گھوما کر آتے رہتے ہیں ، اس بار تاریخ کا زبردست الیکشن ہونے جا رہا ہے،پی ٹی آئی کے آوٹ ہونے کے بعد بھی زبردست الیکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے او پر پیرامیٹر اور گیم سیٹ ہو گی ، جو گیم آپ سوچ رہے ہیں اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں