پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ کیا نکلی؟ عوامی رائے پر مبنی سروے میں اہم انکشافات

لاہور(پی این آئی)پنجاب سے عوام کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجہ 9 مئی کے واقعات کو قرار دے دیا۔

 

 

 

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کیا ہے۔سروے کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔سروے نتائج کے مطابق پنجاب کے 54 فیصد افراد نےکہا کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کی اہم وجہ بنے۔اس کے علاوہ 28 فیصد نے مقبولیت میں کمی نہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔پنجاب سے77 فیصد افراد 8 فروری کے عام انتخابات میں حصہ لینےکے لیے تیار نظر آئے اور انہوں نے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا پکا ارادہ ظاہر کیا جب کہ 13فیصد افراد نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں