پاکستان میں پھر زلزلہ، شدت کیا تھی؟ لوگوں میں خوف و ہراس

ژوب(پی این آئی) پاکستان میں پھر زلزلہ، شدت کیا تھی؟  ۔۔ بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گرد و نوح میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکزنے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 123کلو میٹر شمال میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ژوب اور ملحقہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close