انا للہ وانا الیہ راجعون، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا اچانک انتقال ہوگیا

کراچی(پی این آئی) سینئر سیاستدان الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

 

 

 

الہی بخش سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سیاسی و سماجی شخصیات نے الہی بخش سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔الہی بخش سومرو کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے تھا جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔الہی بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں پہلی بار وفاقی وزیر بنے تھے۔1985 میں بلامقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ الہی بخش سومرو پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے تھے تاہم 2007ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close