سینیئر پیپلز پارٹی رہنما نے پی ٹی آئی ووٹروں سے مدد مانگ لی

لاہور (پی این آئی) سینئر پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر ن لیگ کی حکومت بننے کا راستہ روکیں۔۔۔۔۔ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے عوام آزاد کے بجائے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دیں، ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا منتخب ہونا ضروری ہے۔۔۔۔ پیپلز پارٹی امیدوار ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی پر اسی طرح ظلم کر رہی ہے جیسے ماضی میں جیالوں پر کیا، پی ٹی آئی والوں کے پاس تیر پر ٹھپہ لگا کر نفرت اور انتقام کو ختم کرنے کا سنہری موقع ہے۔۔۔۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزاد امیدوار جتوائے تو ووٹ کی تقسیم کا فائدہ اٹھا کر ن لیگ حکومت بنالے گی، آزاد نمائندے توڑ اور خرید کر چھانگا مانگا کی سیاست کرنا شریف خاندان کا وتیرہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close