عمران خان نے پھر وکیل تبدیل کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیل کر دیا ہے۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔۔۔۔۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔۔۔۔۔ عمران خان سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے وکیل لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر تبدیل کر دیا۔۔۔۔

۔سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے 27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانے کی مہلت مانگی جس کو عدالت نے قبول کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔۔۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں، 30 جنوری تک سماعت ملتوی کی جائے۔۔۔۔عدالت نے 30 جنوری کو بشریٰ بی بی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close