نئی جماعت بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)نئی جماعت بنانے کا فیصلہ۔۔۔۔۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 3 بڑی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں، ان جماعتوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے، نئی جماعت بنانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کریں گے۔نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے صرف الیکشن اور سیاست میں جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہو گا۔یہ بات شاہد خاقان عباسی نے اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کہی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد تھے، پارٹی میں اختلاف ہے جس پر اس سے علیحدہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کو متنازع نہیں بنایا جانا چاہیے، یہ سسٹم چلنے والا نہیں، نہ ہی 2018ء میں چلا، نہ اب چلے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہو گا؟سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ آج کا نوٹس میرے بجائے میرے ترجمان کو جاری ہوا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ صرف الیکشن کے عمل میں ہراساں کیے جانے کا ایک انداز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close