لاہور(پی این آئی)سیکیورٹی تھریٹ، اسکول و کالج بند ، آئی جی پنجاب نے واضح کر دیا ۔۔۔۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہے۔اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں اور پولیس بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں