لاہور( پی این آئی ) استحکام پاکستان پارٹی نے وکلاء ونگ کی بنیاد رکھ دی ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بارز کے سینئر وکلا ء کی بڑی تعداد کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
عبدالواحد قریشی کی سربراہی میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بارز کے سینئر وکلا ء کی بڑی تعداد آئی پی پی میں شامل ہوگئی ۔ صدر، آئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبدالروف نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا ۔صدر، آئی پی پی اسلام آباد نے عبدالواحد قریشی کو آئی پی پی وکلاء ونگ کا صدر،افتخار بشیر کو سینئرنائب صدر، ایڈووکیٹ یاسرخان کوسیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔انہوںنے کہا استحکام پاکستان پارٹی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے، لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں،وکلا کی شمولیت سے پارٹی مضوط ہوگی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین پاکستان کے مخلص ترین سیاستدان ہیں ۔ چوہدری عبدالرؤف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا ویژن آگے بڑھائیں گے اور مل کرپاکستان کو خوشحال بنائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں