ن لیگ اپنا انتخابی منشور کب پیش کریگی؟تاریخ بتا دی

لاہور( پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن اپنا انتخابی منشور 27جنوری کو پیش کردے گی،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر منشور 10نکات کا نام ہے تو نوازشریف نے بلاول بھٹو سے پہلے 9دیئے تھے، اگر کسی جماعت کو حکومت میں آنے کایقین نہ ہو وہ جو مرضی اپنا منشور پیش کردے، ہمیں عوامی حمایت سے اقتدار ملنے یقین ہے۔

انہو ں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان ہیں وہ اپنے جلسوں میں جیسی مرضی تقریر کریں، اگر منشور صرف 10نکات کا نام ہے تو نوازشریف نے 9نکات 21اکتوبر کے جلسے میں دے دیئے تھے، اگر منشور ایک ایجنڈے یا حکمت عملی کا نام ہے، تو ورک اور محنت کرنا پڑتی ہے،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر کسی جماعت کا حکومت میں آنے کا درجہ نہ ہو، اور اقتدار میں آنے کا یقین نہ ہو وہ جو مرضی اپنا منشور پیش کردے، ہماری جماعت کو عوامی حمایت سے اقتدار میں آنے کا یقین ہے، اس لئے سوچ سمجھ کر اہداف مقرر کررہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن اپنا انتخابی منشور 27جنوری کو پیش کردے گی، آئینی ، قانونی عدالتی معاشی اصلاحات کے جامع ایجنڈا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں