اہم لیگی رہنما کا اپنی ہی جماعت کی سیاست سے اتفاق نہ کرنے کا اعتراف

اسلام آباد( پی این آئی ) سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں ہوں، اپنی جماعت کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کو بامقصد بنالیا جاتا تو بہتر تھا، ایسے الیکشن کے بعد تو انتشار ہی ہوگا، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل کرے گی، اگر کسی نے بائیکاٹ کردیا تو الیکشن مزید متنازع ہوجائیں گے،ایک صاحب کہتے ہیں تین سو یونٹ مفت فراہم کروں گا، یہ کیسے ممکن ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے الیکشن بے مقصد نظر آتے ہیں، سیاسی لیڈر شپ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکی، انتخابات میں 2 ہفتے ہیں کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، کیا ہماری قسمت میں بدترین جمہوریت ہی لکھی ہے؟۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسائل بہت بڑھ چکے کوئی ایک حکومت حل نہیں کرسکتی، عسکری و سیاسی قیادت کو مل کر بیٹھنا ہوگا، سیاسی لیڈر شپ کو کوئی راستہ ہی نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close