نادرا نے شہریوں کو اچھی خبر سنا دی

مکوآنہ (پی این آئی) نادرا نے شہریوں کو اچھی خبر سنا دی ۔۔۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) نے عمر رسیدہ افراد کی رجسٹریشن کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں۔

انگلیوں کے نشانات کے مسائل کے حامل افراد قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں ضروری دستاویزات کے ساتھ بغیر بائیو میٹرک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ نادرا حکام کے مطابق جن عمر رسیدہ شہریوں کو انگلیوں کے نشانات میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو نادرا سینٹرز میں اس کا حل ممکن ہے، ان کی بائیومیٹرک کے بغیر بھی رجسٹریشن ممکن ہے۔مزید تفصیلات کے لیے نادرا ویب سائٹ: www.nadra.gov.pk یانادرا ہیلپ لائن:051-111786100 پر رجوع کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں