عدالت نے انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلاتعطل فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کے معاملے پر سماعت ہوئی ،جبران ناصر ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،،عدالت نے الیکشن تک تمام شہریوں کو انٹرنیٹ سروس بلاتعطل فراہم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نےحکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close