منظور وسان نے بھی آزاد امیدواروں سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

کراچی ( پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار وں کے حوالے سے بھی خواب دیکھ لیا اور پھر سیاسی پیشگوئی کر دی۔

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 نشستیں لے سکتی ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے وقت (ن) لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں، محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، باہر ہوتے تو انہیں الیکشن کے لیے امیدوار بھی نہ ملتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close