عمران خان نے تین بار کیا آفر کی؟ پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کا بڑا دعویٰ

صوابی (پی این آئی) عمران خان نے تین بار کیا آفر کی؟ ۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ میں نے صرف پروٹوکول کی وجہ سے صدر پاکستان کا عہدہ نہیں لیا۔ میں نے علاقے کی تعمیر اور ترقی کےلیے اسپیکر شپ کا عہدہ لیا۔امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے، واشنگٹن کو انکار کیا، جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close