عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کو 6 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے خلاف کوہاٹ کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ان کی حفاظتی ضمانت 6 فروری تک منظور کر لی۔عدالت عالیہ نے پولیس کو شہر یار آفریدی کو 6 فروری تک روکنے کا حکم دیدیا اور پی ٹی آئی رہنما کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close