اسلام آباد(پی این آئی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں،نشان لیکر 5سال کیلئے پارٹی تحلیل کردی گئی۔
ممبراکرام اللہ نے کہاکہ 5سال کیلئے نہیں، تاحیات پارٹی کو تحلیل کیا گیا ہے۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے کہاکہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ عام انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے،تاثر جا رہا ہے کہ کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے، ممبر خیبرپختونخوااکرام اللہ نے کہاکہ ہم پارٹی نہیں ہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ مختلف جگہوں پر دفعہ 144لگا دی گئی ہے، انتخابات 5سال بعد آتے ہیں، جلسے جلسوس نہیں کرنے دیئے جارہے،تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی چھین لیاگیا۔ممبر اکرام اللہ نے کہاکہ بلے کے نشان کے بغیر بھی الیکشن لڑا جا سکتا ہے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ عوام کو یہ بات کیسے سمجھائیں ،الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں،نشان لیکر 5سال کیلئےپارٹی تحلیل کردی گئی، ممبر اکرام اللہ نے کہاکہ 5سال کیلئے نہیں، تاحیات پارٹی کو تحلیل کیا گیا ہے،ایک سال سے زائد ہو گیا کیس میں التو پر التوا ہورہا ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں