لاہور(پی این آئی)پو لیس کا چھاپہ ، پی ٹی آئی رہنما بچ نکلے، حیران کن انکشاف۔۔۔۔۔۔لاہور میں پولیس نے مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری حماد اظہر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم فرار ہوگیا لیکن پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جناح ہاؤس پرحملے کے مرکزی مقدمہ میں نامزد اشتہاری حماد اظہر کی جعفریہ کالونی شیرا کوٹ میں موجودگی کی اطلاع ملی- جس پرپولیس نے چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران جائے وقوع پرموجود افراد نے شورمچادیا اوراشتہاری حماد اظہر کو فرار کرا دیا گیا –
پولیس نے جائے وقوعہ سے دو افراد کو گرفتارکرلیا جنہوں نے ملزم کوپناہ دے رکھی تھی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ حماد اظہرکے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں عدالت سے اشتہاری قرارد لوایا جاچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں