بلاول تہذیب میں رہ کر بات کریں، ن لیگی رہنما کا بلاول کو کرارا جواب

لاہور(پی این آئی)بلاول تہذیب میں رہ کر بات کریں، ن لیگی رہنما کا بلاول کو کرارا جواب۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جس تیزی سے بانی پی ٹی آئی کو فالو کر رہے ہیں ان کے لیے دعا ہی کر سکتی ہوں۔ گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو بانی پی ٹی آئی کی پوری قوم کو یاد دلا رہے ہیں، لوگوں کے نام بگاڑنا، تضحیک کرنا اب تو بلاول بزرگ ہونے کو بھی طعنہ سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بلاول بھٹو کو جواب نہیں دے رہے یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے، بلاول سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی زبان بول کر ووٹ لیں گے تو غلط فہمی ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں کسی مسئلے کا حل نہیں چاہتیں، سیاسی کارڈ کی طرح جنوبی پنجاب کو الیکشن میں استعمال کیا جاتا ہے، پیپلزپارٹی جب حکومت میں آئی تب بھی صوبہ نہیں بنایا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتی، عام آدمی کے مفاد کے لیے مختلف یونٹس بن جائیں تو کوئی اعتراض نہیں، ن لیگ نے اس متعلق قرار داد پاس کرائی تھی، اس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آئی، نئی پارلیمنٹ کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کر کے ایشو بنانا نامناسب ہے، سندھ میں مسائل زیادہ ہیں، مشکلات اور حالت زیادہ بری ہے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کلہاڑا چلانے کا بہت شوق ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی یادداشت کافی کمزور ہے،

نیا تماشا شروع کیا ہے کہ ن لیگ بدلا لے گی، نواز شریف نے کبھی کسی سے بدلا نہیں لیا، بدلا لینا ہوتا تو 2013 سے 2018 تک ان کو ساتھ لے کر سی پیک اور کے فور پر نواز شریف سپورٹ نہ کرتے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول تہذیب میں رہ کر آپ اپنی کارکردگی پر بات کریں، وہ نئے نئے لاہور میں گھوم رہے ہیں، شاید انہوں نے پی کے ایل آئی نہیں دیکھا، انہوں نے یونیورسٹیز اور دانش اسکول نہیں دیکھے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کون سی ایسی ترقی ہے جو وہ سندھ سے لے کر پنجاب آ رہے ہیں، یہ بھی سندھ کا حق ہے کہ وہاں میٹرو بس ہو، یہ کراچی کا حق ہے کہ وہاں اورنج ٹرین ہو۔انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ پی ڈی ایم حکومت نے لیا اس میں وہ برابر کے حصہ دار تھے، ہم نے پی ڈی ایم حکومت میں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فیصلے کیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست کو نہیں سننا چاہتا، آج عوام اپنے مسائل کی بات سننا چاہتے ہیں، بلوم برگ کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بہترین معاشی کارکردگی نواز شریف کی رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close