شہباز شریف کی عوام سے اپیل

لاہور(پی این آئی) شہباز شریف کی عوام سے اپیل۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نواز شریف کو وزیرا‏عظم بنائيں اگر دگنی خدمت نہ کی تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔احمد پورشرقیہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عوام نواز شریف کو وزیرا‏عظم بنائيں، جتنی خدمت گزشتہ ادوار میں کی اس سے دگنی خدمت نہ کریں تو میرا نام شہبازشریف نہيں۔انہوں نے بلاول کی طرف سے جنوبی پنجاب میں اسپتال نہ بنانے کے الزام پر جواب میں کہا کہ یہ مظفر گڑھ کا اسپتال ہم نے نہیں بنایا تو کیا آپ نے بنایا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close