وزیرآباد(پی این آئی) وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے پارٹی کو خیر باد کہ کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
اکمل سیف چٹھہ نے آزاد الیکشن لڑنے کے لئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ اکمل سیف چٹھہکو الیکشن 2024 کے لئے مسلم لیگ نون کا پارٹی ٹکٹ نہیں ملا، انہوں نے پی پی 36 مین کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں جو منظور ہو چکے ہیں اور انہیں پریشر ککر کا انتخابی نشان بھی مل چکا ہے۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر وہ ناراض تھے۔گزشتہ روز انہوں نے ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشش ترک کر کے حلقہ کے معتمد مسلم لیگیوں سے مشاورت کی اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ اکمل سیف چٹھہ پی پی 36 سے دو بار ایم پی اے رہ چکے ہیں۔ ان کے آزاد امیدوار بننے سے اس صوبائی حلقہ پی پی 36 میں حال ہی میں مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والے امیدوار عدنان افضل چٹھہ کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ حلقہ میں مسلم لیگ نون کے بہت سے کارکن ان کو “پیراشوٹر لیڈر” تصور کرتے ہیں۔اکمل سیف چٹھہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ آج بدھ کے روز پریس کانفرنس میں اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ووٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں