عام انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے تکنیکی بنیادوں پر عوامی مینڈیٹ سے محروم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، اورمطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پرامن اور آزادانہ انداز میں اپنے مستقبل کے تعین کا موقع دیا جائے ۔

ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں حصہ لیناآئین و جمہوریت پر غیرمتزلزل ایمان کی دلیل ہے ، آٹھ فروری کے انتخابات کے نتائج بالکل واضح ، غیرمبہم اور پی ٹی آئی کے حق میں ہیں ۔ترجمان کے مطابق رائے عامہ کے تمام غیرجانبدار اندازے تحریک انصاف کے دوتہائی یا تین چوتھائی اکثریت سے کامیاب ہونے کا بتا رہے ہیں ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جانب عوام کے جھکاؤ کے باعث مخالفین کے ہوش اڑا دیئے اور جھوٹے بیانیے بنانے کی مایوس کن کوششیں کر رہے ہیں ، تحریک انصاف پرامن ہے اور ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی پر رکھتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close