پیپلزپارٹی نےعابد شیر علی کی تنقید کا کرارا جواب دیدیا‎

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے ہی بہادر تھے تو پی ٹی آئی کے دور میں ملک چھوڑ کر کیوں بھاگے تھے۔

ایون فیلڈ کی ملکیت سے انکار کرنے والے اب ایون فیلڈ کے مکین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست کو انتقامی کارروائیوں سے پاک کرنے آئے ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ انتقام اور عدم برداشت کی سیاست ختم ہوگی تو سیاسی استحکام آئے گا۔ صرف لاہور ہی نہیں پورا پنجاب ضیاء باقیات سے پاک ہو رہا ہے۔ 8 فروری کے بعد مجھے کیوں نکالا کہے گا ٹاٹا، بائے بائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close