نوازشریف حکومت میں آئے تو کیا کرینگے؟بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کر دیا

چنیوٹ (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت میں آئے تو پی ٹی آئی سے بدلہ لیں گے۔

انہوں نے چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے چارے پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں کہ مشکل دن چلے گئے، نوازشریف چوتھی بار آگئے تو جو انتقام لیں گے اس کا اندازہ نہیں، نوازشریف کے دل نفرت اور انتقام ہے، جج ، جیلر، ادارے والوں تک کسی کو نہیں بخشیں گے۔ الیکشن میں مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، یہ 2024 ہے ، باربار آنے والوں کی بجائے نئے چہروں کو موقع دیں، میں ان کو جانتا ہوں ان کے دل میں نفرت اور بغض ہے۔ نوازشریف حکومت میں آئے تو پی ٹی آئی سے بدلہ لیں گے، بے چارے پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں کہ مشکل دن چلے گئے، نوازشریف چوتھی بار آگئے تو جو انتقام لیں گے اس کا اندازہ نہیں، نوازشریف کے دل نفرت اور انتقام ہے، جج ، جیلر، ادارے والوں تک کسی کو نہیں بخشیں گے، چوتھی بار لانے والوں سے بھی لڑیں گے، نوازشریف پھر کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟تیر پر ٹھپہ لگا کر شیر کا شکار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close