اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مخصوص نشستوں کیلئے انتخابی نشان کی حامل جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے جاری حتمی فہرست کے تحت مسلم لیگ ن کے 10، ٹی ایل پی 2 ، جے یوآئی کے 5، جماعت اسلامی کے 4 امیدوار ، پیپلزپارٹی کے 7 امیدوار، ایم کیوایم کے 3 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار شامل نہیں۔ مزید برآں محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں