احسن اقبال کے مدِمقابل پی ٹی آئی اُمیدوار بھی الیکشن سے فرار ہوگیا

نارووال (پی این آئی) این اے 76 نارووال سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ابرار الحق نے انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ابرار الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ خیال رہے کہ اس سےقبل سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا تھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close