میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، امتحانی شیڈول جاری

لاہور (پی این آئی) میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی ۔۔ لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں لئے جائیں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان،غذا اورغذائیت کیمضامین کے پرچے ہونگیجبکہ آخری پرچہ18مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام5 اپریل کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں