سم کارڈز کی ایکٹیویشن کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد(پی ا ین آئی) فراڈ کے نت نئے طریقوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے نئے اور ڈپلیکیٹ سم کارڈز کے اجراء سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیئے۔

پی ٹی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب نئے سم کارڈز 8گھنٹے کی بجائے 7دن میں ایکٹیویٹ ہوں گے۔ پی ٹی اے کے مطابق نوسرباز مختلف سروے کے بہانے شہریوں کی انگلیوں کے نشانات اور دیگر ڈیٹا حاصل کرکے ان کے نام پر جعلی سم کارڈز جاری کرتے ہیں جو مختلف طرح کے فراڈ اور وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سم کارڈز کی ایکٹیویشن کا دورانیہ بڑھا کر 7دن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو نوسربازوں سے محفوظ رکھنے کے لیے قوانین میں دیگر چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جو 24جنوری 2024ء سے لاگو ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں