لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول لاہور سے ایک نشست بھی لے جائیں تو بڑی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں شامل تھے۔ ان کے پاس وزارت تھی تمام فیصلوں میں شامل تھے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کیا بیچ رہے ہیں، جو وہ بیچ رہے ہیں کوئی نہیں خرید رہا۔بلاول نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے تنقید کررہے ہیں۔ وہ خود کہتے ہیں کہ نواز چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن رہے ہیں۔ نواز شریف کوئی نوٹیفکیشن کے ذریعے وزیراعظم نہیں بن رہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان، کے پی اور سندھ میں ن لیگ بڑا نمبر لے جائے گی۔ 10، 20 لوگ چاہیے ہونگے تو وہ بھی آجائیں گے۔ ہم مطمئن ہیں بڑا نمبر لے کرجائیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔ وہ ایک برانڈ بن چکے ہیں، 4 سال جلاوطن رہے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے تو بڑا جلسہ کیا،عوام نے استقبال کیا۔ ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ آصف زرداری کو صدر کے عہدے پر بھی نہیں دیکھ رہا۔ پیپلز پارٹی سندھ سے بھی غائب ہورہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں