ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے مشکل صورتحال

لاہور(پی این آئی)ڈرائیونگ لائسنس کانیاسسٹم مکمل طورپرفعال نہ ہوسکا، لاکھوں شہریوں کےلائسنس التواکاشکار ہونےلگے، لاہورسمیت پنجاب بھرمیں تاحال آن لائن فیس کی سہولت فعال نہ ہوسکی۔

پی آئی بی ٹی کی سستی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب محسن کے واضع احکامات کے باوجودآن لائن ڈرائیونگ سسٹم مکمل طور پرفعال نا ہوسکا ۔ نئےسسٹم میں شہریوں کوآن لائن فیس جمع کرانےکی سہولت دی گئی تھی۔ٹریفک حکام کےمطابق آن لائن پیمنٹ کی پی ایس آئی ڈی جنریٹ نہیں ہورہی ، پی ایس آئی ڈی جنریٹ نہ ہونے سے20روزکےدوران لائسنس بنوانےوالوں کودوبارہ بائیومیٹرک کراناپڑےگا۔لرنرلائسنس،انٹرنیشنل لائسنس ،رینیول لائسنس کی فیس آن لائن جمع ہورہی ہےلیکن مستقل لائسنس زیر التوا ہورہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کےحکم پرپراناٹکٹنگ نظام ختم کرکےآن لائن سسٹم شروع کیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close