بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر ، پاکستان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بابری مسجدکو 6 دسمبر 1992کو انتہا پسندگروہ نے شہیدکیا تھا، بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس گھناؤنے کام میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو بری کردیا اور مندر کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ سیاسی، معاشی وسماجی طور پر بھارت کے مسلمانوں کی پسماندگی بڑھانےکی کوشش کاحصہ ہے۔

خیال رہےکہ بھارتی شہر ایودھیا میں آج رام مندر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 50 میٹر طویل مندرکے مرکز میں ہندو دیوتا کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔اپوزیشن نے افتتاحی تقریب کو مودی کی جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کا سیاسی شو قرار دیا ہے،کانگریس رہنماؤں نے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی جب کہ تامل ناڈو حکومت نے رام مندر کی افتتاحی تقریب لائیو نہ دکھانےکا حکم دیا اور مندروں میں رام پوجا پر پابندی عائدکردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close